ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل انجمن بی ایڈ کالج کے طالبات کی بہترین کار کردگی ؛ رنجیتا نائک نے تعلقہ میں کیا ٹاپ

بھٹکل انجمن بی ایڈ کالج کے طالبات کی بہترین کار کردگی ؛ رنجیتا نائک نے تعلقہ میں کیا ٹاپ

Wed, 14 Aug 2024 20:05:37    S.O. News Service

بھٹکل 14/ اگست (ایس او نیوز) بھٹکل انجمن حامیئ مسلمین کے تحت چل رہے بی  ایڈ کالج کے تھرڈ سیمسٹر نتائج میں پانچ طالبات نے بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔
    
کالج کی طالبہ رنجیتا گجانن نائک نے 93.50% کے ساتھ بھٹکل تعلقہ میں اول مقام حاصل کیا ہے ۔ نافیہ نے 92.83% مارکس حاصل کرتے  ہوئے کالج میں دوسرا مقام، صادقہ نے 92.50 فیصد  مارکس کے ساتھ تیسرا اور شہناز بانو نے 92.3%  مارکس کے ساتھ چوتھا اور سواتی نائک نے 92% کے ساتھ پانچواں مقام حاصل کیا ہے ۔ 
    
تھرڈ سیمسٹر کے امتحان میں شریک ہونے والے تمام 46 طلبہ نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی درج کی ہے ۔ ان تمام طلبہ کی ستائش کرتے ہوئے انجمن کے صدر یونس قاضیا، جنرل سیکریٹری محمد اسحاق شاہ بندری کے علاوہ کالج کے پرنسپال اور اسٹاف کی طرف سے مبارکباد پیش کی گئی ہے ۔ 


Share: